خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

بندر

Monkey

ابن سیرینؒ کے مطابق بندر خطرناک اور نفرت انگیز دشمن کی علامت ہے۔ بندر کا فرمانبردار ہونا دشمن پر فتح کی علامت ہے۔ بندر سے ڈر کر لڑنا بیماری کے بعد شفا یا کسی مستقل جسمانی نقص کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق بندر کو مار ڈالنا دشمن پر فتح کی، اور اس کا گوشت کھانا مشکل میں پڑنے کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق بندر کا کاٹنا بیماری کے بعد جلد شفا کی علامت ہے۔ بندر گھوڑے پر سوار دیکھنا کسی بدکار عورت کے ذریعے گھریلو مسئلے کی علامت ہے۔ بندر خواب میں فسادی، جادوگر عورت کی علامت بھی ہے۔