سوہان (لوہا رگڑنے کا اوزار) (File
Metal Rasp
ابن سیرینؒ کے مطابق سوہان سے زنگ اتارنا مشکل کام کے کشادہ ہونے کی علامت ہے، خاص کر اگر لوہا اپنی ملکیت کا ہو۔ پاکیزہ روشن لوہے کو رگڑنا ایسے کام کی علامت ہے جس سے ذلت اور نقصان ہوگا۔ بعض مفسرین کے نزدیک سوہان نرم بات کی علامت ہے۔ سوہان ٹوٹنا یا ضائع ہونا اس کے برعکس تعبیر رکھتا ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق برتن کو سوہان سے صاف کرنا خادم سے کچھ ملنے یا اس کے کام سے نجات پانے کی علامت ہے۔
