خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

تالا

Lock

ابن سیرینؒ کے مطابق تالا دین و دنیا کے کاموں کے درست ہونے کی علامت ہے۔ تالا جلدی کھلنا کاموں کی کشادگی اور حج کی توفیق کی علامت ہے۔ تالا نہ کھل پانا کام دیر سے کشادہ ہونے کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق کسی مضبوط جگہ تالا لگانا اپنا مال کسی نیک شخص کے سپرد کرنے کی علامت ہے۔ کمزور تالا اس کے برعکس ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق تالے کی چھ ممکنہ تعبیریں ہیں: کام کا بننا، دلیل، طاقت، فائدہ، عورت، یا کسی نیک شخص پر بھروسہ۔