خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

بادشاہ(2)

King

ابن سیرینؒ کے مطابق بادشاہ کا کسی سرائے، مسجد، شہر یا گاؤں میں جانا اس جگہ مصیبت کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: اِنَّ الْمُلُوْکَ اِذَا دَخَلُوْا قَرْیَۃً اَفْسَدُوْھَا (بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اسے بگاڑ دیتے ہیں)۔ لڑائی میں بادشاہ کا غالب آنا خواہش پوری ہونے کی علامت ہے۔ بادشاہ کا دایاں ہاتھ کاٹنا کسی قسم دلانے کی علامت ہے۔ بادشاہ کا تخت سے گرنا یا تخت، تلوار، یا ہتھیار کا ٹوٹنا سلطنت کے زوال کی علامت ہے۔

عالم بادشاہ کو دیکھنا اس کے عدل کے مطابق شرف کی علامت ہے۔ بادشاہ کا بہت کچھ بھیجنا دنیاوی مال اور لمبی عمر کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق نیک بادشاہ کی عمر اور مرتبہ زیادہ ہونے کی علامت ہے۔ مرے ہوئے بادشاہ کو خوش دیکھنا اس کے اچھے کاموں کے جاری رہنے کی علامت ہے۔