دوات
Inkpot
ابن سیرینؒ کے مطابق دوات اپنے پاس ہونا یا ملنا کسی رشتہ دار سے جھگڑے کی علامت ہے۔ دوات سے لکھنا کسی برائی کے خاتمے کی علامت ہے۔ دوات ٹوٹنا، چوری ہونا یا ضائع ہونا کسی بیوہ سے ناپسندیدہ شادی کی علامت ہے۔ دوات میں سیاہی ڈالنا اولاد کی پیدائش کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق سنہری دوات فکر و تشویش کی علامت ہے۔ چاندی کی دوات شادی یا لونڈی خریدنے کی علامت ہے۔ لوہے کی دوات کاروبار میں طاقت کی، اور تانبے کی دوات معمولی فائدے کی علامت ہے۔
