مہمانی
Hosting Guests
ابن سیرینؒ کے مطابق مہمانی کسی چیز کے جمع ہونے کی علامت ہے۔ کسی قوم کو مہمانی پر بلانا ایسا کام کرنے کی علامت ہے جو سب مصروفیات سے روک دے گا۔ باغ میں مہمانی، جہاں پانی جاری اور رنگا رنگ میوے ہوں، جہاد اور شہادت کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق ناچ گانے والی مہمانی غم و مصیبت کی علامت ہے، جبکہ ان چیزوں کے بغیر مہمانی خیر و برکت کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق مہمانی خواب دیکھنے والے کی واپسی کی علامت ہے۔
