خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

مہندی

Henna

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق ہاتھ پاؤں پر مہندی لگی ہونا خود کو سنوارنے کی علامت ہے، مگر دین میں کچھ ناپسندیدگی کی نشانی بھی۔ بعض مفسرین کے نزدیک یہ راز کے فاش ہونے کی علامت ہے۔ جس شخص کے حسب حال مہندی مناسب نہ ہو، اس کے لیے یہ غم کی علامت ہے جو جلد ختم ہو جائے گا۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق مہندی لگانے کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: زینت، پردے کی حفاظت، یا غم۔