خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

سلام کرنا

Greeting

ابن سیرینؒ کے مطابق دوست کا سلام کرنا اس دوست کی خوشی کی علامت ہے۔ دشمن کا سلام کرنا اس کے دوست بن جانے کی علامت ہے۔ نامعلوم شخص کو سلام کرنا کسی مسافر سے دوستی کی علامت ہے۔ نامعلوم بوڑھے کو سلام کرنا اللہ کے عذاب سے امن کی علامت ہے۔ معروف بوڑھے کا سلام کرنا خوبصورت عورت سے شادی کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق دوست کے سلام کا جواب نہ دینا ان کے درمیان جدائی کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق جوان عورت کا سلام کرنا دنیاوی خوش قسمتی کی علامت ہے۔ نماز میں بائیں طرف سلام پھیرنا کام میں پریشانی کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق سلام کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: امن، شادی، خوش قسمتی، یا مالی فائدہ۔