خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

بکرا۔ بکری

Goat / Sheep

ابن سیرینؒ کے مطابق بکری خواب میں غنیمت کی علامت ہے۔ بکریاں چرانا مختلف قوموں کے لوگوں سے واسطہ پڑنے کی علامت ہے۔ بہت سی بکریاں اپنی ملکیت میں ہونا بہت مال ملنے کی علامت ہے۔ بکری کا پکا گوشت کھانا غنیمت ملنے کی، اور بھنا گوشت کھانا غم کی علامت ہے۔ بکری ذبح کرنا دشمن پر فتح اور اس کا مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق بکرا پکڑنا کسی خوبصورت شخص کی صحبت اور مال ملنے کی علامت ہے۔ اس کے بال اتارنا لوگوں پر حکومت کرنے کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق بکری بڑی نیک عورت کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں حضرت داؤد علیہ السلام کے قصے میں ہے: اِنَّ ھٰذَا اَخِیْ لَہٗ تِسْعٌ وَّتِسْعُوْنَ نَعْجَۃً وَّلِیَ نَعْجَۃٌ وَّاحِدَۃٌ (اس میرے بھائی کی ننانوے دنبیاں ہیں اور میری صرف ایک)۔ بکری پکڑنا ایسی عورت سے محبت اور مال کی علامت ہے۔ بکری ضائع ہونا بیوی سے جدائی کی علامت ہے۔

حضرت اسماعیل اشعثؒ کے مطابق سیاہ بکری عرب عورت کی، اور سفید بکری عجم عورت کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق بکری کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: سردار، سرداری، مال، حکم، یا مرتبہ و فائدہ۔