خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

صدقہ دینا

Giving Charity

اس کی تعبیر میں مفسرین کا اختلاف ہے۔ ابن سیرینؒ کے مطابق کسی عالم کا صدقہ دینا اس کے علم سے لوگوں کو فائدہ پہنچنے کی علامت ہے۔ حکمران کا صدقہ دینا زیادہ فائدے کی، اور کسی پیشہ ور کا صدقہ دینا شاگردوں کو سکھانے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق صدقہ دینا امن اور مشکل سے نجات کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق مقروض کے لیے یہ قرض سے سرخرو ہونے کی، غلام کے لیے آزادی کی، قیدی کے لیے رہائی کی، اور غیر مسلم کے لیے اسلام قبول کرنے کی علامت ہے۔ خلاصہ یہ کہ صدقہ دینا دونوں جہان کی سعادت کی علامت ہے۔