خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

مکھی

Fly

ابن سیرینؒ کے مطابق مکھی کینہ پرور، درویش شخص کی علامت ہے۔ مکھیوں کا جمع ہونا یا آنکھ منہ میں جانا کسی کینہ پرور شخص سے مال ملنے مگر نقصان کی بھی علامت ہے۔ مکھی کا کان میں گھسنا کینہ پرور شخص سے بری بات سننے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق گھر میں بہت مکھیاں ہونا لوگوں کی باتیں سننے کی علامت ہے۔ مکھیوں کا کاٹنا کینہ پرور لوگوں کے رشتہ داروں پر حسد کرنے کی علامت ہے۔ مکھی مارنا حاسدوں پر غالب آنے کی علامت ہے۔