خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

مکھن

Butter

ابن سیرینؒ کے مطابق تازہ گھی حلال مال اور نعمت کی علامت ہے۔ مکھن لینا یا ملنا اور کھانا اسی مقدار میں حلال مال ملنے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق مکھن کھانا سچی گواہی دینے کی علامت ہے۔ بکری کا مکھن مال و نعمت کی، اور گائے کا مکھن اس سال خیر و برکت کی علامت ہے۔ حلال جانور کا مکھن حلال مال کی، اور حرام جانور کا مکھن حرام مال کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق مکھن کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: حلال مال، سچی گواہی، علم و دانش، یا گناہ۔