خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

خاک۔ مٹی

Dust / Soil

ابن سیرینؒ کے مطابق خاک تھوڑی یا زیادہ، دونوں صورتوں میں نقد رقم کی علامت ہے۔ گھر میں خاک ہونا بغیر تکلیف کے مال ملنے کی علامت ہے۔ خاک پر چلنا، کھانا، جمع کرنا یا اٹھانا — سب مال کی علامت ہیں۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق خاک گھر سے نکال کر باہر پھینکنا اپنا مال ضائع کرنے کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق خاک کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: مال، فائدہ، مصروفیت، حکمران کی طرف سے فائدہ، یا کسی سردار کی طرف سے فائدہ۔