دروازہ
Door
دروازہ خواب میں عورت کی علامت ہے۔ بند دروازوں کا کھلنا مال خرچ کرنے کی علامت ہے۔ گھروں کے برابر دروازے کھلنا حکمران سے مال ملنے کی علامت ہے۔ دروازہ ٹوٹنا بڑی مصیبت کی علامت ہے۔
ابن سیرینؒ کے مطابق دروازہ اکھڑ کر غائب ہونا گھر والوں کے لیے مشکل کی علامت ہے۔ دروازہ بند کیا جانا گھر والوں پر مصیبت کی علامت ہے۔ چھوٹا دروازہ اہلِ خانہ کے لیے آفت کی علامت ہے۔ دروازہ کھٹکھٹانا اور جواب ملنا دعا قبول ہونے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق نیا دروازہ مضبوطی سے بند کر کے قفل لگانا بیوی کی موت یا طلاق کی علامت ہے۔ بڑھئی سے نیا دروازہ بنوانا کنواری لونڈی خریدنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق دروازے پر درندے دیکھنا گھر کے جوانوں پر خطرے کی علامت ہے۔ آسمان کے دروازے کھلنا اس علاقے پر خیرات کے دروازے کھلنے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق دروازے کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: گھر کا مالک، عورت، یا خادم۔
