طلاق
Divorce
ابن سیرینؒ کے مطابق اگر صرف ایک ہی بیوی ہو تو اسے طلاق دینا مرتبے اور عزت میں کمی کی علامت ہے۔ دوسری بیوی بھی ہو تو یہ کمی کم ہوگی۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق طلاق دینا کسی ایسے کام کی علامت ہے جس پر بعد میں پچھتاوا ہوگا۔ باہمی رضامندی سے طلاق دینا مالداری کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: وَاِنْ یَّتَفَرَّقَا یُغْنِ اللّٰہُ کُلًّا مِنْ سَعَتِہٖ (اور اگر دونوں جدا ہو جائیں تو اللہ ہر ایک کو اپنی وسعت سے بےنیاز کر دے گا)۔
