کاٹنا
Cutting / Biting
ابن سیرینؒ کے مطابق کسی کا کاٹنا دل میں محبت زیادہ ہونے کی علامت ہے۔ غصے اور دشمنی سے کاٹنا اسی مقدار میں نقصان کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق گدھے کا کاٹنا زیادہ خطرے کی، اور اونٹ کا کاٹنا سفر سے نقصان کی علامت ہے۔ بیل کا کاٹنا اس سال نقصان کی علامت ہے۔ درندوں کے کاٹنے کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: نقصان، دشمنی، جھگڑا، یا مال اور مرتبہ۔
