خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

عیسائی

Christian

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق مسلمان کا خود کو آتش پرست بنتا دیکھنا گمراہی اور بدعت کی، اور دین اسلام پر اعتقاد کمزور ہونے کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق کسی عیسائی کو دیکھنا اس پر فتح پانے کی علامت ہے۔ عیسائی کا مسلمان ہوتے دیکھنا اس کے اسلام قبول کرنے یا (کبھی) موت کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق عیسائیوں کی صحبت میں ہونا ان سے دوستی اور دین اسلام پر اعتقاد کے کمزور ہونے کی علامت ہے۔