خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

قالین(2)

Carpet

ابن سیرینؒ کے مطابق اپنی ملکیت کا بڑا قالین بچھا ہونا لمبی عمر اور رزق کی فراوانی کی علامت ہے۔ اجنبی جگہ نامعلوم قالین پر بیٹھنا دنیا میں حقیر ہونے اور سفر میں موت کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق چھوٹا تنگ قالین کم عمر اور تنگ رزق کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق قالین لپیٹ کر کندھے پر رکھنا ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے اور مختصر عمر کی علامت ہے — قالین جتنا بڑا اور کشادہ، رزق اتنا ہی فراخ۔ قالین کے نیچے جگہ کشادہ ہونا رزق کی فراوانی کی علامت ہے۔ قالین پیٹھ پر اٹھانا بہت گناہ کرنے کی علامت ہے۔

حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق چھوٹا سبز قالین تنگ رزق مگر لمبی عمر کی علامت ہے۔ سبز پاکیزہ قالین رزق کی فراوانی کی علامت ہے۔ نامعلوم گھر میں قالین ہونا اس گھر کے مالک کی خوش قسمتی کی علامت ہے۔