دلہن لانا
Bringing Home a Bride
ابن سیرینؒ کے مطابق نامعلوم دلہن سے شادی کرنا (جسے پہچانتا نہ ہو) موت کی علامت ہے۔ دلہن کو گھر لا کر اس کے ساتھ سونا بزرگی اور نئی چیز حاصل ہونے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق ساز اور ہنسی مذاق کے ساتھ شادی مصیبت کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق عورت کا اپنی شادی دیکھنا اور شوہر کے پاس لے جایا جانا اس کی عمر کے خاتمے کی علامت ہے۔ شوہر کی موت اور نیک سلوک دیکھنا خیر و فائدے کی علامت ہے۔
