خون آنا
Blood Coming
ابن سیرینؒ کے مطابق بغیر زخم کے جسم سے خون نکلنا نقصان کی علامت ہے۔ زخم سے خون بہنا مالی نقصان اور غم کی علامت ہے۔ تلوار سے زخم لگنا اور خون بہنا نقصان مگر اس پر ثواب ملنے کی علامت ہے۔ خون سے کپڑا آلودہ ہونا حرام مال کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق خون پینا حرام مال کھانے کی علامت ہے۔ جسم کے کسی سوراخ سے خون یا پیپ نکلنا اسی مقدار میں حرام مال کی علامت ہے۔ مردانہ عضو سے خون نکلنا بیٹی کا حمل ضائع ہونے کی علامت ہے۔ دانتوں کی جڑوں سے خون نکلنا گھر والوں کی طرف سے غم کی علامت ہے۔
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق ناک سے بہت خون نکلنا (بغیر آلودگی کے) حرام مال ملنے کی علامت ہے، جبکہ آلودگی کے ساتھ ہو تو یہ غربت اور مالی نقصان کی علامت ہے۔
