بڑی نہر
Big River
ابن سیرینؒ کے مطابق بڑی نہر ایک بڑے شخص کی علامت ہے۔ صاف پانی والی نہر دیانتدار بڑے شخص سے فائدے کی علامت ہے۔ نہر سے نکلنا مصیبت سے نجات کی علامت ہے۔ نہر میں جانا کسی بڑے عالم کے غلام سے ملاقات کی علامت ہے۔ نہر میں ڈوبنا موت کے قریب سے نجات کی علامت ہے۔
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق بڑی نہر وزیر کی علامت ہے۔ نہر خشک ہونا وزیر کی معزولی کی، اور پانی کا بڑھنا وزیر سے فائدے کی علامت ہے۔ کڑوا پانی وزیر سے رشوت لینے کی، اور گندا پانی بیماری کی علامت ہے۔ ٹھنڈا عمدہ پانی وزیر سے انعام کی علامت ہے۔ نہر میں خون بہنا خونریزی کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق مختلف مشہور دریاؤں کا خواب مختلف علاقوں کی حکمرانی کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق نہر کی سات ممکنہ تعبیریں ہیں: حج، عبادت، حکمرانی، تجارت، مال، سرداری، یا فتح۔
