مسلمان ہونا
Becoming a Muslim
ابن سیرینؒ کے مطابق مسلمان کا دوبارہ مسلمان ہوتا دیکھنا بلاؤں سے امن کی علامت ہے۔ کافر کا مسلمان ہونا اس کی قسمت میں اسلام آنے کی علامت ہے۔ کافر کو مسلمان بنانا سب کاموں کے درست ہونے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق مسلمان کا کافر ہو جانا مصیبت میں پڑنے اور کام کے بری طرح ختم ہونے کی علامت ہے۔ کافر کا اپنے ہاتھ پر مسلمان ہونا بدکاری اور فساد سے رکنے کی علامت ہے۔
