چونچ
Beak
ابن سیرینؒ کے مطابق مرغ جیسی چونچ ہونا اس چونچ کی نوعیت کے مطابق مال ملنے کی علامت ہے۔ بڑے پرندے (عقاب، گدھ وغیرہ) کی چونچ سے تکلیف ہونا رنج، سختی اور مالی نقصان کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق مرغ کی چونچ ہونا اس کی قیمت کے مطابق بزرگی اور فائدے کی علامت ہے۔ اپنی چونچ سے لوگوں کو نقصان پہنچانا تکلیف اور زحمت پہنچنے کی علامت ہے۔
