خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

نہانا

Bathing

ابن سیرینؒ کے مطابق دریا میں غسل کرنا غم میں کمی کی علامت ہے۔ بیمار کے لیے شفا، مقروض کے لیے قرض سے سرخروئی، خوفزدہ کے لیے امن، اور قیدی کے لیے رہائی کی علامت ہے۔

تھوڑا پانی سے غسل یا ہاتھ منہ دھونا خیر و فائدے کی علامت ہے۔ ہاتھ کو پانی اور مٹی سے دھونا دوستوں سے جدائی کی علامت ہے۔ غسلِ جنابت کرنا کام کے ختم ہونے کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق جنابت سے غسل کرنا جھوٹ سے پاک ہونے کی علامت ہے۔