سیب
Apple
ابن سیرینؒ کے مطابق سبز سیب اولاد کی، سرخ سیب حکمران سے فائدے کی، سفید سیب تاجروں سے تعلق کی، اور زرد سیب کھٹا ذائقہ اور بیماری کی علامت ہے۔ سفید سیب کے دو ٹکڑے ساجھے دار سے جدائی کی علامت ہیں۔ درخت سے سرخ سیب توڑ کر کھانا بیٹی کی پیدائش کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق سیب خیر اور خبر کی علامت ہے — کھٹا سیب بری خبر، اور میٹھا سیب خوشخبری کی علامت ہے۔
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق سیب کھانا فائدے کی علامت ہے۔ حکمران کے لیے یہ سلطنت کی، اور تاجر کے لیے اچھی تجارت کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق سیب کی سات ممکنہ تعبیریں ہیں: اولاد، فائدہ، مال، لونڈی، بیماری، حکومت، یا دور و نزدیک کی خبر۔
