خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

گاؤ چشم (ایک پودا)

A Plant

گاؤ چشم ایک پودا ہے جسے خواب میں نیک لونڈی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ابن سیرینؒ کے مطابق عورت کا اس کا پھول اکھاڑ کر شوہر کو دینا طلاق کی علامت ہے۔ غلام کو دینا غلام کے بھاگنے کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق موسم میں درخت پر دیکھنا اولاد کی پیدائش کی علامت ہے، جبکہ بے موسم دیکھنا برا شگون ہے۔ مرجھایا ہوا دیکھنا اولاد کی یا خود کی بیماری کی علامت ہے۔