جنگلی گدھا
Wild Donkey
ابن سیرینؒ کے مطابق جنگلی گدھا اپنے پاس ہونا غنیمت ملنے کی علامت ہے۔ فرمانبردار جنگلی گدھا نافرمانی اور گناہ کی، جبکہ اس سے لڑنا کام کی سختی کی علامت ہے۔ اس کا شکار کرنا فائدے کی، اور دو جنگلی گدھوں کا آپس میں لڑنا دو نالائق آدمیوں کی لڑائی کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق جنگلی گدھا ایک جاہل، ناسمجھ شخص کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: اُولٰئِکَ کَالاَنعَامِ بَل هُم اَضَلُّ (وہ چوپایوں جیسے ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ)۔ اس کا گوشت کھانا مال ملنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق اس کی کھال دیکھنا مالِ غنیمت اور عزت کی علامت ہے۔ اس کا سر کھانا زیادہ عبادت کی علامت ہے۔
