گاؤں (روستا)
Village
ابن سیرینؒ کے مطابق نامعلوم جگہ اپنا گاؤں دیکھنا خیر کی، اور معروف جگہ دیکھنا برائی کی علامت ہے۔ گاؤں سے شہر جانا فتنے اور عذاب سے تحفظ کی علامت ہے، جبکہ شہر سے گاؤں جانا اس کے برعکس ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق اپنے گاؤں کی ملکیت خیر کی علامت ہے، جبکہ اجڑا ہوا گاؤں اس کے برعکس ہے۔
