عرش (تخت)
Throne
ابن سیرینؒ کے مطابق عرش کسی بزرگ امیر شخص یا زیادہ مال کی علامت ہے۔ آراستہ عرش کسی بڑے آدمی سے محبت اور عزت کی علامت ہے۔ حقیر عرش لوگوں کے سامنے ذلت کی علامت ہے۔ عرش پر بیٹھنا کسی بڑے آدمی سے ملاقات اور عزت پانے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق عرش کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: کسی بزرگ کی محبت، بلندی، مرتبہ، عزت، یا بزرگواری۔
