خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

دہلیز(1)

Threshold

امام کرمانیؒ کے مطابق خواب میں دہلیز گھر کے مالک کی علامت ہے، اور نچلی دہلیز گھر کی مالکن (بیوی) کی۔ اوپر کی دہلیز خراب ہونا گھر کے مالک کی، اور نچلی دہلیز خراب یا جلنا بیوی کی موت کی علامت ہے۔

ابن سیرینؒ کے مطابق نچلی دہلیز کا اوپر والی سے بدل جانا طلاق اور دوسری شادی کی علامت ہے۔ اوپر کی دہلیز اکھاڑنا خطرے کی نشانی ہے، اور دونوں کا اکھڑنا میاں بیوی دونوں کی موت کی علامت ہو سکتا ہے۔