چیزوں کا کانپنا
Things Trembling
ابن سیرینؒ کے مطابق آسمان کا کانپنا اس علاقے میں فتنے اور ظلم کی علامت ہے۔ سورج چاند کا کانپنا حکمران کو نقصان پہنچنے کی علامت ہے۔ ستاروں کا کانپنا حکمران کے قریبی لوگوں میں پریشانی کی علامت ہے۔ زمین کا کانپنا وہاں فتنے کی، اور پہاڑ کا کانپنا حکمران کو نقصان پہنچنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق عرش کا کانپنا علماء کی بددیانتی کی علامت ہے۔ سات آسمانوں کا لرزنا اس علاقے کے لوگوں کے فساد پر اللہ کے عذاب کی علامت ہے۔ حکمران کے مکان کا کانپنا اس جگہ کے لوگوں پر مصیبت کی علامت ہے۔ اپنے جسم کا کانپنا فساد اور مصیبت کی علامت ہے۔
