اسوہ نبویؐ اور آئمہ مساجد کا فرض
The Prophet's Example and the Duty of Mosque Imams
سمرہ بن جندبؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر کے بعد صحابہ سے پوچھا کرتے کہ کس نے خواب دیکھا، اور ان کی تعبیر بتاتے (بخاری)۔ امام نوویؒ فرماتے ہیں کہ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مسجد کے امام کو اپنے نمازیوں سے خواب پوچھنا مستحب ہے۔
اگرچہ آج کے دور میں — جب نبوت کے زمانے کو تقریباً تیرہ سو سال گزر چکے ہیں اور لوگوں کی دینی بصیرت پہلے جیسی نہیں رہی — ہر امام مسجد کے لیے خوابوں کی تعبیر دینا ممکن نہیں، تاہم اگر وہ تعبیرِ خواب کی معتبر کتابوں کا مطالعہ کریں تو اپنی صلاحیت کے مطابق اس فن میں بصیرت پیدا کر سکتے ہیں۔
