لوح محفوظ
The Preserved Tablet
ابن سیرینؒ کے مطابق لوح محفوظ عام طور پر ہدایت اور اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق لوح محفوظ علم، حکمت اور قرآن کی علامت ہے۔ چھوٹی حقیر لوح دیکھنا برے حال کی علامت ہے۔ لوح پر کچھ لکھنا اچھے کام کی علامت ہے۔ لوح پر چڑھنا کسی بڑے حکمران سے واسطہ پڑنے اور حاکم بننے کی علامت ہے۔ اپنا نام لوح پر لکھا دیکھنا موت کے قریب ہونے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق لوح محفوظ کی چھ ممکنہ تعبیریں ہیں: زیارت، اولاد، علم، ہدایت، حکومت، یا حکمت۔
