حلوا (Halwa
Sweet Dish
ابن سیرینؒ کے مطابق حلوہ حکمران کے ہاتھ سے حاصل حرام مال کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق حلوہ خالص دین دار مال کی علامت ہے۔ حلوے کا لقمہ اولاد کو پیار کرنے کی علامت ہے۔ میووں کا حلوہ اچھے نوالے کی علامت ہے، اور بادام یا اخروٹ کے مغز والا حلوہ کسی بخیل سے فائدے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق حلوہ بنانا اسی مقدار میں حلال مال اور رزق ملنے کی علامت ہے۔
