سنجاب (ایک جانور)
Squirrel
سنجاب چوہے سے بڑا ایک جانور ہے۔ ابن سیرینؒ کے مطابق سنجاب مالدار مسافر شخص کی، اور اس کا گوشت مسافر کے مال کی علامت ہے۔ اسے مار کر گوشت کھانا اور کھال پھاڑنا مسافر کا مال زبردستی لینے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق سنجاب کا گلا گھونٹ کر خون بہانا کنواری لڑکی سے تعلق کی علامت ہے۔
