صابن
Soap
ابن سیرینؒ کے مطابق صابن سے کپڑا دھونا برے کاموں سے رکنے کی علامت ہے۔ صابن کھانا حرام مال کھانے کی علامت ہے۔ کسی کو صابن کھلانا اپنا مال کسی کو دینے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق بہت سا صابن اپنے پاس ہونا اور کپڑا دھونا خواہش پوری ہونے کی علامت ہے۔ ہاتھ صابن سے دھونا لوگوں سے الگ رہنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق صابن خریدنا بیچنے سے بہتر ہے۔ سفید خوشبودار صابن بہترین علامت رکھتا ہے۔ صابن بنانے والا سردار کی علامت ہے۔
