خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

سونا (نیند)

Sleep

ابن سیرینؒ کے مطابق خود کو سوتا دیکھنا راحت اور نجات کی علامت ہے۔ تخت پر سونا بزرگی کی علامت ہے، مگر دین سے غفلت کی نشانی بھی۔ راستے میں سونا ذلت کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق خوفزدہ شخص کے لیے سونا امن کی، مردے کے لیے بخشش کی، بیمار کے لیے شفا کی، اور قیدی کے لیے رہائی کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق لوگوں کے درمیان سوتا دیکھا جانا شہرت کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں اصحابِ کہف کا ذکر ہے: وَتَحسَبُهُم اَیقَاظًا وَّهُم رُقُودٌ (تم انہیں جاگتا سمجھتے ہو، حالانکہ وہ سوئے ہوئے ہیں)۔