کرتہ (قمیض)
Shirt
کرتہ ایک قسم کا چھوٹا لباس ہے۔ اسے پہننا سفر میں طاقت کی علامت ہے۔ سبز کرتہ کسی مرد سے پناہ اور طاقت ملنے کی علامت ہے۔
ابن سیرینؒ کے مطابق سفید کرتہ غم سے نجات کی علامت ہے۔ زرد کرتہ بیماری کی، اور نیلا کرتہ مصیبت کی علامت ہے۔ سرخ کرتہ دنیاوی عیش کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق ریشمی کرتہ کسی بڑے آدمی سے شرف ملنے مگر دین میں کمزوری کی علامت ہے۔ کرتہ جلنا یا ضائع ہونا پناہ اور طاقت میں نقصان کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق کرتے کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: پناہ، طاقت، سفر، یا کاموں کا انتظام۔
