چرواہا
Shepherd
ابن سیرینؒ کے مطابق بکری یا بیل وغیرہ کا چرواہا دیکھنا اسی جانور کے مطابق تعبیر رکھتا ہے۔ گھوڑے کا چرواہا ولایت اور بزرگی کی علامت ہے۔ بیل بکری کا چرواہا رزق کی فراوانی کی، اور گدھے کا چرواہا سفارت اور مال کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق بھیڑیے کا ریوڑ سے ایک بکری لے جانا حکمران کی طرف سے علاقے کی بربادی کی علامت ہے۔
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق بکریوں کی چرواہی کرنا ان بکریوں جتنے لوگوں پر سرداری کی علامت ہے۔ چرواہے سے کچھ ملنا کسی سردار سے فائدے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق چرواہا خیر خواہ شخص کی علامت ہے جو لوگوں کے مال کی حفاظت کرتا ہے۔
