خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

غل (گردن کا طوق) (A Neck Collar

Shackle

ابن سیرینؒ کے مطابق غل کفر اور ناحق کی طرف رجحان کی علامت ہے۔ گردن میں غل ہونا کافر ہو کر مرنے کی علامت ہے۔ کتے کی گردن بندی کے ساتھ غل منافقت کی علامت ہے۔ گردن میں غل اور پاؤں میں بیڑی کفر اور جھوٹے اسلامی دعوے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق ہاتھوں میں غل بخل کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: وَقَالَتِ الْیَھُوْدُ یَدُ اللّٰہِ مَغْلُوْلَۃٌ (اور یہود نے کہا: اللہ کا ہاتھ جکڑا ہوا ہے)۔

ابن سیرینؒ کے مطابق نیک شخص کے لیے گردن میں غل برے کام سے باز رہنے کی علامت ہے۔