ترازو(2)
Scale
ابن سیرینؒ کے مطابق ترازو دین اور انصاف کی علامت ہے، اور اس کا پلڑا قاضی کی سماعت کی علامت ہے۔ ترازو کے پلڑوں کا برابر ہونا قاضی کے انصاف پسند ہونے کی، اور نابرابر ہونا اس کے غیر منصف ہونے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق ترازو کی ڈنڈی ٹوٹنا اس علاقے کے قاضی کی موت کی علامت ہے۔ ترازو میں نقصان اس کے انصاف میں کمی کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق ترازو کا پلڑا قاضی کے لیے دوزخ کے عذاب سے نجات کی علامت ہے۔
