ابن سیرینؒ کے علم تعبیر کے متعلق بعض اقوال و حکایات
حضرت ابن سیرینؒ فرماتے ہیں کہ خواب کی ایک عجیب بات یہ ہے کہ بعض اوقات انسان خواب میں کوئی اچھی، بری یا خطرناک بات دیکھتا ہے، اور بیدار ہونے پر عین وہی چیز پیش آ جاتی ہے۔ اس سے بھی زیادہ عجیب یہ ہے کہ بعض کند ذہن اور نالائق لوگ، جو جاگتے میں ایک شعر بھی ٹھیک سے نہیں پڑھ سکتے، خواب میں نہایت فصیح اشعار پڑھتے ہیں۔ اسی طرح کئی ان پڑھ لوگ خواب میں ایسی حکیمانہ باتیں کرتے ہیں جو کوئی عالم بھی نہ کہہ سکے، مگر جاگنے کے بعد وہ خود انہیں دہرا نہیں پاتے۔
