گلاب کا پودا
Rose Plant
ابن سیرینؒ کے مطابق گلاب کا پودا دیکھنا اچھی علامت ہے۔ بہت سے پودے مال و نعمت کی علامت ہیں۔ کسی کا منہ پر گلاب کا پودا رکھنا اس سے اچھی بات سننے یا بوسہ ملنے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق گلاب کا ذخیرہ اپنے پاس ہونا اسی مقدار میں مال و نعمت ملنے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق گلاب کے پودے کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: اچھی بات، بوسہ، فائدہ اور مال، اولاد، یا حلال روزی۔
