خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

لگام (Bridle

Reins

ابن سیرینؒ کے مطابق لگام نئی یا ضائع ہونا مرتبے اور بزرگی میں نقصان کی علامت ہے۔ گھوڑے کے سر پر لگام ہونا روزہ رکھنے اور گناہوں سے توبہ کی علامت ہے۔

حضرت علیؓ کے مطابق نالائق بدفال شخص کے منہ میں لگام ڈالی جاتی ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق سر پر لگام ہونا نیک شخص کی علامت ہے جو ہمیشہ حکومت کے تابع رہتا ہے۔ ایسا شخص باادب اور عقلمند سمجھا جاتا ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق لگام کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: شرف و بزرگی، روزہ رکھنا، یا ادب و دانائی۔