حضرت یوسف علیہ السلام اور جیل کے دو قیدی
Prophet Yusuf and the Two Prisoners in Jail
دنیا میں تعبیرِ خواب کا علم حضرت یوسف علیہ السلام کے ذریعے اس طرح مشہور ہوا: زلیخا کی خواہش پوری نہ کرنے پر مصر کے بادشاہ نے آپ کو قید کر دیا۔ آپ کے ساتھ دو اور قیدی بھی گرفتار ہوئے۔ ایک دن دونوں نے خواب دیکھے — ایک نے کہا کہ وہ شراب نچوڑ رہا ہے، دوسرے نے کہا کہ اس کے سر پر روٹیاں رکھی ہیں جنہیں پرندے کھا رہے ہیں۔ حضرت یوسف علیہ السلام نے تعبیر بتائی کہ پہلا شخص دوبارہ بادشاہ کا ساقی بنے گا، جبکہ دوسرے کو سولی دی جائے گی اور پرندے اس کا سر نوچیں گے — اور ایسا ہی ہوا۔ جس قیدی کی رہائی ہوئی، اس سے آپ نے کہا تھا کہ بادشاہ کے سامنے اس کا ذکرِ خیر کرے، مگر رہائی کے بعد وہ یہ بات بھول گیا۔
