یاقوت (قیمتی پتھر) (Ruby
Precious Stone
ابن سیرینؒ کے مطابق سرخ یا سبز یاقوت اپنے پاس ہونا نیک عورت یا لونڈی ملنے کی علامت ہے۔ عیب دار یاقوت اس عورت کے حرام ہونے کی علامت ہے۔
امام کسانیؒ کے مطابق سبز یاقوت اچھی خوش نصیب عورت سے شادی کی، اور یاقوت اپنے پاس رکھنا اولاد کی پیدائش کی علامت ہے۔
حضرت اسماعیل اشعثؒ کے مطابق سرخ یاقوت مالدار خوبصورت عورت کی، سبز یاقوت پارسا عورت کی، زرد یاقوت بیمار عورت کی، اور سفید یاقوت کنواری زاہدہ عورت کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق یاقوت کی چھ ممکنہ تعبیریں ہیں: مال، لونڈی، علم، نیک بیٹا، نیک مرد، یا کنواری لڑکی۔
