خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

جادو کرنا

Practicing Magic

ابن سیرینؒ کے مطابق جادو کرنا بےبنیاد اور غلط کام کی علامت ہے۔ خود جادو کرنا بےہودہ کام کرنے کی علامت ہے۔ بعض مفسرین کے نزدیک جس پر جادو کیا جائے وہ فتنے میں پڑے گا۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق جادو جھوٹ کی انتہا ہے، جس سے لوگوں کو دھوکہ دیا جاتا ہے، اور خواب میں جادو کسی فریبی دشمن کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق جادو کرنے کی چھ ممکنہ تعبیریں ہیں: فتنہ، دھوکہ، مکاری، پریشانی، جھوٹ، یا بےبنیاد کام۔