خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

سور

Pig

ابن سیرینؒ کے مطابق سور بےخبر مالدار شخص کی علامت ہے۔ سوروں کو ایک جگہ روک کر رکھنا مال جمع ہونے کی علامت ہے، جبکہ ان کا بکھر جانا اس کے برعکس۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق سوروں کی حفاظت دنیاوی لحاظ سے اچھی مگر دینی لحاظ سے بری علامت ہے۔ سور کا گوشت کھانا حرام مال کھانے کی علامت ہے۔ سوروں کے درمیان گھومنا دنیاوی حالات بہتر مگر آخرت خراب ہونے کی علامت ہے۔ مادہ سور کا دودھ پینا غم اور مصیبت کی علامت ہے۔ سور دشمن پر فتح پانے کی علامت ہے۔ سوروں کا ریوڑ بدکردار گروہ کی سرداری کی علامت ہے۔