خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

رہن رکھنا

Pawning / Mortgaging

ابن سیرینؒ کے مطابق اپنے جسم یا کسی چیز کو رہن رکھنا اپنے گناہوں سے ڈرنے کی علامت ہے۔ اپنی اولاد اور گھر والوں کو رہن رکھنا ان پر بےانصافی اور ظلم ہونے کی علامت ہے۔ کسی کو اپنے پاس رہن رکھنا اس شخص کے مظلوم ہونے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق خود کو رہن دیکھنا اپنے اعمال کے حساب میں گرفتار ہونے کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: کُلُّ نَفْسٍ بِمَا کَسَبَتْ رَھِیْنَۃٌ (ہر جان اپنے کیے کی رہن ہے)۔