زین (گھوڑے کی کاٹھی) (Saddle
of a Horse
ابن سیرینؒ کے مطابق زین اگر چوپائے کی پیٹھ پر نہ ہو تو عورت کی علامت ہے، اور اگر پیٹھ پر ہو تو عورت کی خوبی و خرابی کا حکم رکھتی ہے۔
زین خریدنا یا ملنا شادی یا لونڈی خریدنے کی، اور بہت مالدار ہونے یا وراثت ملنے کی علامت ہے۔ زین ٹوٹنا بیوی کی موت یا بیماری کی علامت ہے۔
سونے چاندی سے سجی زین بیوی کے مغرور و متکبر ہونے کی، اور سادہ سیاہ زین بیوی کے پارسا اور دیندار ہونے کی علامت ہے۔ زین بنانے والا خواب میں دلال عورت کی علامت ہے۔
